Cabrop

  • مرکز
  • ہمارے بارے میں

CABROP® کے بارے میں

ایک بڑھتی ہوئی ضرورت

پاکستان میں زیادہ تر لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ پاکستان لائیو سٹاک (ڈیری اور گوشت) کے لحاظ سے دنیا کا 5واں بڑا ملک ہے۔چونکہ اب تک یہ ناقابل یقین وسیلہ بین الاقوامی قوائد و ضوابط کے مطابق منفرد طریقہ کار سے ریکارڈ نہیں کیا جاسکا تھا۔ نتیجتاً، پاکستان اب تک دنیا میں ڈیری اور گوشت کی مصنوعات کی برآمدات حاصل کرنے میں ناکام رہاہے۔

CABROP® ایک منظور شدہ اور تسلیم شدہ جانوروں کی شناخت کا نظام فراہم کرتاہے تاکہ پاکستان (ڈیری اور گوشت ) کے لحاظ سے بین الاقوامی سطح پر داخل ہونے اور اس بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔ تجارتی اہداف کے حصول کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سپورٹ میں پاکستان کی کوششوں کے تناظر میں اس ضرورت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ ہمارا جانوروں کی شناخت کا نظام قومی سطح پر پاکستان کو ایکسپورٹ سرٹیفیکیشن شروع کرنے کے لیے ایک مضبوط انفراسٹرکچر فراہم کرتا ہے جو اسے بین الاقوامی خوراک اور حفاظت کے معیارکے مطابق برآمد کرنے کی اجازت لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ہمارا ٹریس ایبلٹی سسٹم جو کہ ایکسپورٹ کے لیے ضروری شرائط کو پورا کرتے ہوئے جانور کی پیدائش سے لے کر کھانے کی میز تک ایک ریکارڈ شدہ مضبوط معلومات مہیا کرتا ہے، جوکہ کسی بھی وقت ناگہانی بیماری کی صورت میں معلومات کے حصول کے لئے مدد فراہم کرتا ہے۔

CABROP®

CABROP®کا مطلب کیٹل اینڈ بفلو رجسٹر آف پاکستان ہے۔ پاکستان کے بڑے اور چھوٹے کسانوں، ڈیری پروسیسرز،مذبحہ خانوں ، پرائیویٹ اور سرکاری دونوں شعبوں میں ان سب کو ٹریسیبلیٹی نظام کی ضرورت ہے۔چونکہ ا بھی تک پاکستان کے قومی ریوڑ کاکوئی بھی مکمل ریکارڈ موجود نہیں ہے، اس لئے CABROP®اپنے منفرد نظام کے ذریعے پاکستان کے مکمل قومی ریوڑ کو رجسٹر کرنے اور اس کے ریکارڈ کو بین الاقوامی قوائد و ضوابط کے مطابق محفوظ رکھنے کی ضرورت کو پورا کر سکتاہے ۔ CABROP®ہر چھوٹے بڑے زمیندارسے لے کر بڑے کارپوریٹ اور سرکاری فارمز میں موجود تمام جانوروں کے ریکار ڈ اور جانچ پڑتال کے سسٹم نافذ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ہمارا سسٹم اور ٹیگز جو کہ بین الاقوامی اتھارٹی مثلاً ICARسے منظور شدہ ہیں ان ہی کو استعمال کرتا ہے ۔

CABROP®ایک جدید اور منفرد سسٹم ہے جس کے ذریعے مندرجہ ذیل اقسام کے ٹیگ استعمال کیے جاتے ہیں ۔
• بار کوڈ (BAR CODED) ٹیگ۔
• کیو آر کوڈ (QR CODED) ٹیگ۔
• اور آر ایف آئی ڈی(RFID) ٹیگ۔
CABROP پاکستان سے ICAR کا واحد رکن ہے۔

کیبروپ سسٹم کیسے کام کرتا ہے

ہمارا نظام اپنے کوڈز کو ایک منفرد نمبر بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ قومی سطح پر کسی بھی قسم کی ملکیت کے تحت کوئی بھی دو جانور یکساں شناختی نمبر نہیں رکھ سکتے ہیں ۔انسانی شناختی کارڈ کے نظام کی طرح جانور کو ایک منفرد شناختی نمبر جاری کرتاہے جس سے اس کی قدر اور اعتبار میں اضافہ ہوتا ہے جسے کبھی بھی نقل نہیں کیا جاسکتاہے۔ ہر جانور کی شناخت کے لیے استعمال ہونے والے ٹیگ پر منفرد نمبر اس کا صوبہ، ضلع، تحصیل، یونین کونسل، گاؤں، جانور یا ریوڑ کے مالک کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک بار جب کسی جانور کو ایک منفرد نمبر والا ٹیگ لگنے کے بعد اس جانور کی ایک اپنی منفرد شناخت ہوجاتی ہے۔ سسٹم ایک "فارم ٹو فورک" اینیمل ٹریس ایبلٹی سسٹم ہے جس میں جانوروں کی شناخت، رجسٹریشن، ریکارڈنگ، صحت، عبوری نقل و حرکت شامل ہے۔

کیبروپ کے تحت مویشی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں جیسے کہ ویکسی نیشن، جانوروں کی کارکردگی، نسل کی خصوصیات، جینیاتی صلاحیت اور اولاد کی جانچ کی تاریخ (پرفارمنس۔ ویٹرنری ۔سروسز ) کے اصولوں کے مطابق سب کو ایک نظام میں منظم کیا جاسکتاہے۔ اس کے علاوہ ہمارا سسٹم (ڈبلیو۔ او۔ اے۔ ایچ )کے اصولوں کے مطابق جانور کی ہر چیز کو مثلاً جانورکی نقل مکانی اور عوامی صحت کو یقینی بنانے کے لئے جانوروں سے پھیلنے والی بیماریاں اور کھانے کی حفاظت بین الاقوامی قوانین کے مطابق نگرانی کرنے اور اس کا ریکارڈ رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

CABROP®کے ٹیگ

منفرد نمبر کے ٹیگ کی سب سے زیادہ بصری طور پر قابل شناخت خصوصیات ہیں۔ ہمارے ٹیگز کو گردن ،دم ، اور کان کے ساتھ لگایا جاسکتا ہے۔ ہماری ٹیگنگ ٹیکنالوجی نے کئی سالوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور ٹیگ کی توڑپھوڑ کی مزاحمت کرنے اور آسانی سے پڑھنے کے قابل ٹیگ تیار کئے ہیں جو ایک جانور کی زندگی تک برقرار رہ سکتا ہے۔ مارکیٹ میں عام طور پر دستیاب ٹیگز کے برعکس ہمارا سسٹم پاکستان میں دستیاب کسی بھی چیز کے برعکس مویشیوں کی شناخت اور نگرانی کرنے کی صلاحیت فراہم کرنے کے لیے اپنے ٹیگز کو مکمل طور پر منفرد انداز میں استعمال کرتا ہے۔ کان میں لگنے والے ٹیگ (Ear Tag)فی الحال CABROP® کے ٹیگنگ سسٹمز میں سب سے زیادہ پھیلےہوئے ہیں اور اس کی ٹریس ایبلٹی سروس کے لیے ایک سستا، پائیدار، واضح اور آسانی سے پڑھنے کے قابل ٹیگنگ سسٹم فراہم کرتا ہے۔ ہمارے پاس ٹیگ پر نمبر پرنٹ کرنے والی جدید لیزر پرنٹنگ (Laser Printing) مشین موجود ہے۔

ڈیٹا بیس کا انتظام

ATS (اینیمل ٹریس ایبلٹی سسٹم) ایک یورپی کمپنی ہےجس کا دفتر پاکستان میں بھی موجود ہے۔ جوکہ ڈیٹا بیس کے انتظام اور دیکھ بھال میں مہارت رکھتی ہے۔ کمپنی کے پاس ڈیٹا بیس مینجمنٹ کا وسیع تجربہ ہے۔ ATS کے پاس انتہائی تجربہ کار IT انجینئرز بھی ہیں جو CABROP® ڈیٹا بیس کوہر وقت برقرار اور اس کا نظم کرتے ہیں۔

ایکسپورٹ اور ٹریننگ کے لیے سرٹیفی کیشن

ڈاکٹر جیسن الڈیس تمام سرٹیفی کیشن مقاصد کے لیے ، آڈیٹر کی ٹرینگ اور ویٹرنری جانچ اور یقین دہانی کی نگرانی فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں اور CABROP®بورڈ کے چیئرمین ہیں۔ڈاکٹرجیسن آلدیس پیشے کے لحاظ سے ایک ویٹرنری سرجن ہیں اور اس نے وہ چیز بنائی جو اپنے وقت میں، یورپ (EU) بھر کی حکومتوں کی جانب سے آفیشل کنٹرولز کی فراہمی کے لیے سب سے بڑا پرائیویٹ ویٹرنری سروس فراہم کنندہ تھا۔ اس نے بین الاقوامی معیار کے نظام کو تیار کیا جس کے ذریعے وہ کمپنی چلتی ہے، اس کمپنی کا ڈیلیوری کا طریقہ کار بنایا اور تقریباً 750 پیشہ ور افراد پر مشتمل اسٹاف کو ملازمت دی جو پورے برطانیہ میں آفیشل کنٹرول اور سرٹیفیکیشن کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر جیسن کو بین الاقوامی سطح پر سرکاری کنٹرول، ویٹرنری پبلک ہیلتھ، جانوروں کی صحت اور جانوروں کی فلاح و بہبود کی فراہمی میں ماہر ہونے کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ یونین آف یوروپین ویٹرنری ہائجینسٹ کے صد رکی حیثیت سے وہ پورے یورپ میں کام کرنے والے تقریباً 30,000 ماہر ڈاکٹروں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ اپنے شعبے میں ایک سرکردہ ماہر ہے اور زرعی اور جانوروں کی خوراک کے شعبے میں وسیع پیمانے پر دوسری کمپنیوں کوبھی مشاورت فراہم کرتا ہے اور کھانے کی حفاظت اور صارفین کی صحت کے حفاظتی کنٹرول سسٹم کی فراہمی کے مقاصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ماہرانہ معلومات رکھتے ہیں۔ڈاکٹر جیسن کے پاس ایک وسیع پیشہ ورانہ نیٹ ورک ہے جو پوری دنیا میں ریگولیٹرز، سرکاری حکام اور جانوروں کے ڈاکٹروں سے لے کر ایگری فوڈ انڈسٹری کے رہنماؤں تک پھیلا ہوا ہے اور بہت سے ممالک میں بہت اچھی طرح سے جڑا ہوا ہے۔

ہماری خدمات

ہم کیا فراہم کرتے ہیں۔

FRESH MILK & MEAT

SERVICE DETAILS

DAIRY PRODUCTS

SERVICE DETAILS

ORGANIC PRODUCT

SERVICE DETAILS

ہماری خدمات

ہم کیا فراہم کرتے ہیں۔

01

urUrdu